زلزلے کی شدت کو ناپنے کے لیے کچھ عرصہ قبل تک تو صرف ریکٹر سکیل استعمال کیا جاتا تھا تاہم اس کی مدد سے بڑے زلزلوں کی صحیح شدت ناپنے میں ناکامی کے بعد اب مومنٹ میگنیچیوڈ سکیل زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ زلزلے کی شدت ایک سے دس کے درمیان متعین کی جاتی ہے۔ اگر زلزلہ ایک سے تین کی شدت کا ہو تو معمولی کہلاتا ہے۔ تین سے سات تک درمیانہ جبکہ سات سے زیادہ کا زلزلہ شدید نوعیت کا ہوتا ہے۔ زلزلے کی شدت ناپنے کے لیے جو معیار استعمال کیا جاتا ہے وہ لوگریتھمک ہوتا ہے یعنی ایک درجے کا فرق شدت میں دس گنا اضافہ لاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر زلزلے کی شدت سکیل پر پانچ ہو تو یہ چار شدت کے زلزلے سے دس گنا زیادہ طاقتور ہو گا اور اس میں 31 گنا زیادہ توانائی کا اخراج ہو گا۔ دوسری طرف زلزلے کو زمین میں اس کی گہرائی سے بھی ناپا جاسکتا ہے۔ اگر زلزلہ 50 کلومیٹر تک ہو تو اسے شیلو یا کم گہرائی، 50 سے 300 کلومیٹر تک انٹرمیڈیٹ یا درمیانی گہرائی اور 300 کلومیٹر سے زیادہ ہو تو اسے ڈیپ یا انتہائی گہرائی میں آنے والا زلزلہ شمار کیا جاتا ہے۔
0 Comments