Science

6/recent/ticker-posts

اب ناسا ویب سائٹ کے ذریعے اپنا نام مریخ پر بھیجیں

اگرچہ انسان کی مریخ تک رسائی کا مرحلہ ابھی بہت دور ہے لیکن ناسا کی ویب سائٹ پرجا کر آپ اپنا نام مریخ پر ضرور بھیج سکتے ہیں اوریہ نام ایک مائیکرو چپ میں ڈجیٹل فارمیٹ کی صورت میں محفوظ ہو جائے گا۔ مارس 2020 روور نامی خلائی گاڑی اگلے برس جولائی میں لانچ کی جائے گی اور سب کچھ بہتر ہونے کی صورت میں فروری 2021 میں یہ خلائی جہاز سرخ سیارے پر اترے گا۔ اس مشن میں عوامی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ناسا نے پوری دنیا کے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنا نام اس مائیکروچپ میں لکھوائیں جو اس خلائی جہاز میں نصب کی جائے گی۔

جدید ترین روبوٹک خلائی جہاز کا وزن 1000 کلوگرام ہے اور اس کا اہم ترین مشن سطح مریخ پر خردبینی زندگی کی تلاش، وہاں کی آب و ہوا اور ارضیات پر تحقیق اور سب سے بڑھ کر بعض نمونوں کو جمع کر کے دوبارہ زمین تک آنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اہم منصوبے کو مریخ پر انسانی قدم رکھنے میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔

30 ستمبر 2019 تک آپ اپنے اس ویب سائٹ 

https://mars.nasa.gov/participate/send-your-name/mars2020/ 

پر جاکر اپنا نام، پوسٹ کوڈ، ملک کا نام اور ای میل ایڈریس شامل کر کے مریخ کا بورڈنگ پاس لے سکتے ہیں۔ اس موقع پر ناسا سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھامس زربوکن نے کہا کہ اس اہم سفر میں ہم پوری دنیا کے لوگوں کو شریک کرنا چاہتے ہیں۔ ناسا نے امید ظاہر کی ہے کہ مارس روور 2020 مریخ سے متعلق ہمارے کئی سوالات کے جوابات تلاش کرے گے۔ اس کی بدولت پڑوسی سیاروں، اور خود زندگی کی ابتدا کے کئی راز منکشف ہوں گے۔ ناسا نے کہا ہے کہ اپنے نام کا بورڈنگ پاس آپ 30 ستمبر تک حاصل کر سکتے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

Post a Comment

0 Comments