Science

6/recent/ticker-posts

ریڈیم کی دریافت

پولینڈ میں پیری کیوری 1859-1906 اور اس کی بیوی مادام میری کیوری کی تجربہ گاہ سازو سامان کے اعتبار سے بہت معمولی حیثیت رکھتی تھی، تاہم اس میں تجربے کرتے کرتے انہوں نے 1898ء میں ریڈیم دریافت کیا۔ دونوں میاں بیوی یورینیم کی تابکاری کے متعلق تحقیقات میں لگے ہوئے تھے۔ انہیں اچانک محسوس ہوا کہ ان کے برق نما میں روشنی کی ایسی لہریں پیدا ہو رہی ہیں جن کا کوئی سبب معلوم نہیں ہوتا۔ خوب غور اور چھان بین کے بعد ان پر آشکار ہوا کہ خام یورینیم کی تابکاری یورینیم کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ وہ تحلیل و تجزیے میں لگے رہے اور آہستہ آہستہ تابکار اجزا کو الگ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ آخر انہیں دو نئے عنصر نہایت قلیل مقدار میں مل گئے۔ ایک کا نام انہوں نے ریڈیم رکھا اور دوسرے کو بیریم۔ ان دونوں کی تابکاری بہت اعلیٰ پیمانے پر پہنچی ہوئی تھی۔ 1901ء میں مادام کیوری نے محنت و مشقت سے خالص ریڈیم کو الگ کر لیا۔

Post a Comment

0 Comments