Science

6/recent/ticker-posts

انکسا غورث : جس نے عالم طبیعی کے علم و تفتیش کو مقصد حیات بنایا

انکسا غورث قدیم یونان کے قصبے کلازومونائی میں پیدا ہوا۔ اس دور میں ایشیائے کوچک کو یونان کا حصہ تصور کیا جاتا تھا اور جس شہر میں وہ پیدا ہوا وہ سلطنت فارس کے کنٹرول میں تھا۔ وہ جوانی میں ایتھنز آیا اور وہیں رہنے لگا۔ انکسا غورث سقراط سے قبل کا فلسفی ہے۔ وہ قدیم یونانی فکر میں عقلیت کا علم بردار تھا اور اس نے عالم طبیعی کے علم و تفتیش کو مقصد حیات بنایا اور سیاست سے دست بردار ہوا۔ اس کے فلسفے میں وجود و عدم یا تخلیق و فنا کوئی مطلق عمل نہیں بلکہ موجود عناصر یا جوہر کا ایک نئی شکل اختیار کرنے یا ان کے منتشر ہونے کا نام ہے۔ 

مگر مادی جوہر بذات خود متحرک نہیں بلکہ ا س کی حرکت کا سبب ایک لامحدود عقلی وجود ہے جس کو اس نے ذہن یا عقل کہا۔ اس طرح ا س نے عقل کا ایک واضح تصور دیا جو مادہ کو جدا کرتا ہے۔ لہٰذا علم امتیاز کرنے کی آگہی و شعور کا نام ہے۔ اس کے برعکس مادہ (عقل کے تفاعلی سے قبل) بلاامتیاز و تفریق ایک ایسے تودے کی شکل میں رہتا ہے جس میں لاتعداد غیر متلون مگر مختلف النوع ناقابل فنا ذرات جمع ہیں جن کی ایک مخصوص ساخت ہے۔ زندگی کے آخری دور میں اسے جلاوطن کر دیا گیا تھا۔ وہ 428 قبل مسیح کے لگ بھگ فوت ہوا۔

محمد ریاض

Post a Comment

0 Comments