بو علی سینا کی باتیں : قلت عقل کا اندازہ کثرت کلام سے ہوتا ہے
٭ دل آزاری سب سے بڑی مصیبت ہے۔
٭ زیادہ خوش حالی اور زیادہ بدحالی دونوں برائی کی طرف لے جاتے ہیں۔ اتنا کھاؤ جتنا ہضم کر سکو۔ اتنا پڑھو جتنا جذب کر سکو۔
٭ بہترین قول ذکر ہے، بہترین فعل عبادت ہے اور بہترین خصلت علم ہے۔
٭ بیماریوں میں سے سب سے بری بیماری دل کی ہے، اور دل کی بیماریوں میں سب سے بری دل آزاری ہے۔
٭ قلت عقل کا اندازہ کثرت کلام سے ہوتا ہے۔
٭ تلوار سے اتنی خلقت نہیں مرتی جتنی بسیار خوری سے مرتی ہے۔
٭ بغیر بھوک کے غذا نہ کھائیں اور جب بھوک تیز ہو تو بھوکے نہ رہیں۔
٭ جو شخص انتقام کے طریقوں پر غور کرتا رہتا ہے، اس کے زخم ہمیشہ تازہ رہتے ہیں۔
٭ جو شخص اپنے دوستوں کی ہر خطا پر عتاب کرے، اس کے دشمن بہت ہوں گے۔
٭ فقیر وہ ہے کہ اس کی خاموشی فکر کے ساتھ ہو، اور اس کی گفتگو ذکر کے ساتھ ہو۔
٭ نظر اس وقت تک پاک ہے جب تک اٹھائی نہ جائے۔
(انتخاب: نایاب خان)
0 Comments