عظیم سائنسدانوں میں سب سے متاثر کن شخصیت آئزک نیوٹن 1642ء میں کرسمس کے روز انگلستان میں ’’ وولز تھورپ‘‘ کے مقام پر پیدا ہوا۔ اسی برس گلیلیو مرا۔ گلیلیو دستی کام بڑی عمدگی سے کرتا تھا ۔ نیوٹن ایک ذہین بچہ تھا ، لیکن مدرسہ سے اسے کوئی دلچسپی نہ تھی ۔ اٹھارہ برس کی عمر میں وہ کیمبرج یونیورسٹی میں داخل ہوا، وہاں اس نے سائنس اور ریاضیات کے لئے خود کو وقف کر دیا ۔ سترہویں صدی کے وسط میں سائنس کے میدان میں بڑی شدو مد سے کام ہو رہا تھا۔ اس صدی کے آغاز میں ہی ٹیلی سکوپ (دور بین) کی ایجاد نے علم فلکیات کے میدان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔
نیوٹن کے معرکے اسے عظیم سائنس دانوں کی فہرست میں جگہ دلوانے کے لئے کافی تھے۔ تاہم یہ خالص ریاضیات اور مشین دانی میں اس کی کامیابیوں کے مقابلے میں ہیچ ہیں۔ ریاضیات میں اس کی بڑی کامیابی مکمل علم الاحصاء (Calculus) کی ایجاد ہے۔ جو اس نے غالباً تیئس یا پچاس برس کی عمر میں ممکن بنا لی تھی ۔ تاہم نیوٹن کی اہم ایجادات ’’ مشین دانی‘‘ کے شعبے میں ہیں۔ یہ علم مادی اشیاء کی حرکت سے تعلق رکھتا ہے۔ گلیلیو نے حرکت کا پہلا قانون دریافت کیا ۔ جو اجسام کی حرکت کی توجیح کرتا ہے یعنی جب وہ کسی بیرونی قوت سے آزاد ہوں۔ عملی طور پر ہر جسم ہمہ وقت بیرونی قوت کی زد میں ہوتا ہے جبکہ علم سکون و حرکت میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ان حالات میں جسم کس طرح حرکت کرتا ہے ؟
اس مسئلے کو نیوٹن نے اپنے حرکت کے دوسرے قانون کی وجہ سے حل کیا۔ جسے بجا طور پر کلاسیکی طبیعات کا انتہائی بنیادی قانون تسلیم کیا جا سکتا ہے ۔ نیوٹن کے قوانین کو انتہائی بڑے تناظر میں سائنس اور انجینئرنگ کے مسائل میں استعمال کیا گیا ہے ۔1687ء میں اس کی عظیم کتاب ’’فطری فلسفہ کے ریاضیاتی قوانین ‘‘ شائع ہوئی۔ اس میں اس نے اپنے کشش ثقل اور حرکت کے قوانین کو بیان کیا۔ نیوٹن نے ثابت کیا کہ کس طرح ان قوانین کے ذریعے سورج کے گرد گھومتے سیاروں کی حرکت کے متعلق پیشگوئی کی جا سکتی ہے۔
لاگرینج اکثر با اصرار کہتا کہ نیوٹن عظیم ترین جوہر کا مالک ہے، ارنسٹ ماخ 1901ء میں ایک مضمون میں لکھتا ہے۔ ’’ ریاضیات کے علم میں جو کچھ بھی اضافہ ہوا ہے وہ نیوٹن کے قوانین کی بنیاد پر ہونے والا مشین دانی کا ماخوذ، رسمی اور ریاضیاتی ارتقاء ہے‘‘۔ نیوٹن کی کامیابی، سائنسی حقائق کی بدولت تھی۔ اس نے جو کچھ کہا وہ پرانی تحقیق کا ملغوبہ نہیں تھا۔ اس مختصر مضمون میں نیوٹن کی تمام دریافتوں کی مکمل تفصیل دینا ممکن نہیں، سو کئی اہم ایجادات کا تذکرہ ممکن نہیں ۔ یہ معاملہ تو صاف ہے کہ نیوٹن واقعی دنیا کا سب سے عظیم اور متاثر کن سائنس دان ہے۔ 1727ء میں نیوٹن کا انتقال ہوا۔
0 Comments