بوعلی سینا (980ء تا 1037ئ) نامور طبیب اور فلسفی تھے۔ آپ کا مکمل نام بو علی الحسین بن سینا ہے۔ آپ کو مسلم دنیا کا ارسطو بھی کہا جاتا ہے۔ کئی کتب لکھیں جن میں القانون اور الشفا بہت مشہور ہیں۔
* اتنا کھاؤ جتنا ہضم کر سکو.
* اتنا پڑھو جتنا جذب کر سکو۔
* تلوار اور توپ سے اتنی خلقت نہیں مرتی جتنی بسیار خوری سے مرتی ہے۔
* بہترل قول ذکر ہے، بہتر فعل عبادت اور بہتر خصلت علم ہے۔
* دنیا سے احتراز کرنے والا زاہد ہے اور اپنی قسمت پر شاکر رہنے والا بھی زاہد ہے۔
* ذکر سے خالی بات لغو ہے اور فکر سے خالی خاموشی سہو ہے۔
* حقیقی خوبصورتی چشم دل سے دیکھی جاتی ہے۔ اگر یہ سیاہ ہو تو چمکتی آنکھیں کچھ کام نہیں دیتیں۔
* جہاں تک ممکن ہو مال کی طلب کرنے والا نہ بن۔
* جو شخص انتقام کے طریقوں پر غور کرتا رہتا ہے، اس کے زخم ہمیشہ تازہ رہتے ہیں۔
* زندگی میں تین چیزیں بہت سخت ہیں۔ ۱۔ خوف مرگ، ۲۔ شدتِ مرض، ۳۔ ذلتِ قرض۔
0 Comments