Science

6/recent/ticker-posts

عظیم ریاضی دان اور ماہر فلکیات ابو الوفا البوزجانی

ابو الوفا البوزجانی خراسان کے شہر بوز جان میں 940ء میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار اسلامی دور کے عظیم ریاضی دانوں اور ماہر فلکیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے الجبرا اور جیومیٹری میں ایسے نئے مسائل اور قاعدے نکالے جو اس سے بیشتر موجود نہ تھے۔ انہوں نے مثلثات یعنی ٹرگنومیٹری میں اہم اضافے کیے۔ عہد وسطیٰ میں مسلمانوں کے ہاں ارتھمیٹکس میں منفی نمبروں کا پہلی بار استعمال ان کے ہاں ملتا ہے۔ انہوں نے عددیات اور حسابیات کی تعلیم اپنے ماموں اور چاچا سے حاصل کی۔ انیس یا بیس سال کے ہوئے تو بغداد چلے گئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی بقیہ چار دہائیاں گزاریں اور 998ء میں وفات پائی۔ 

وہ ابوسہل الکوہی اور السجزی کے ہم عصر تھے۔ یہ دونوں بھی اس دور میں بغداد میں تھے۔ انہوں نے سب سے پہلے Quadrant کا استعمال کیا۔ بغداد میں انہوں نے اپنی زندگی تصنیف اور تدریس میں گزاری۔ انہیں سرایہ میں بنائی گئی شرف الدولہ کی رصد گاہ کا رکن منتخب کیا گیا۔ بوزجانی کو فلکیات اور ریاضی کے چند ائمہ میں گنا جاتا ہے۔ ان کی اس حوالے سے بہت قیمتی تصانیف ہیں۔ ہندسہ میں سب سے زیادہ شہرت پانے والے سائنسدانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ جبر میں انہوں نے خوارزمی کے کام میں ایسے اضافے کیے جو جبر اور ہندسہ کے تعلق کی بنیاد ہیں۔ مثلثات کے حوالے سے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ فنِ تصویر سازی میں بھی ان کا بڑا کردار ہے۔

محمد ریاض


 

Post a Comment

0 Comments