Science

6/recent/ticker-posts

الغ بیگ : ماہر فلکیات اور ریاضی دان

مرزا الغ بیگ امیر تیمور کا علم دوست پوتا تھا۔ جس کو اس کے والد شاہ رخ نے 1409ء میں ماورا النہر اور سمرقند کا گورنر مقرر کیا تھا۔ وہ حاکم ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر فلکیات اور ریاضی دان بھی تھا۔ الغ بیگ 22 مارچ 1394ء کو سلطانیہ، ایران میں پیدا ہوا۔ یہ اب ازبکستان میں شامل ہے۔ وہ علم فلکیات کا بہت شوقین تھا۔ اس نے سمرقند میں ایک عظیم الشان تجربہ گاہ تعمیر کی۔ اس دور میں اسے اسلامی دنیا کی سب سے بہتر تجربہ گاہ قرار دیا جاتا تھا۔ یہ وسط ایشیا کی اس وقت کی سب سے بڑی تجربہ گا ہ تھی۔ 

اس نے سمرقند اور بخارہ میں ’’الغ بیگ مدارس‘‘ قائم کیا۔ وہ علم نجوم کا بھی ماہر تھا۔علم نجوم وفلکیات کے جو نقشے اس نے تیار کیے وہ درست مانے جاتے تھے۔ سترہویں صدی میں یہ نقشے لاطینی زبان میں ترجمہ ہوئے اور آکسفورڈ سے شائع کیے گئے۔ اس کے عہد میں سمر قند کا شمار دنیا کے حسین ترین شہروں میں ہوتا تھا۔ اپنے باغی بیٹے لطیف کے ہاتھوں قتل ہوا۔ سلطان مرزا الغ بیگ کو اس کے باغی بیٹے عبداللطیف مرزا نے 27 اکتوبر 1449ء کو سمرقند کے مضافات میں قتل کروا دیا تھا جبکہ وہ ادائیگی حج کے واسطے سفر میں تھے۔

وسیم احمد


 

Post a Comment

0 Comments