Science

6/recent/ticker-posts

دنیائے اسلام کا نامور جغرافیہ دان الادریسی

دنیائے اسلام کا نامور جغرافیہ دان ابو عبداللہ محمد الادریسی بر بر مسلمانوں کی سلطنت المرابطون کے شہر سبتہ میں 1100ء میں پیدا ہوا۔ اس کا ابتدائی دور اسی شہر کی پہاڑیوں، ساحل سمندر اور آسمان کی وسعت کا نظارہ کرنے میں گزرا۔ اس کے پرداد کو غرناطہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اس لیے ان کا خاندان اس شہر میں آ کر آباد ہوا۔ بعدازاں وہ حصول علم کے لیے اندلس (آج کا سپین) روانہ ہوا۔ قرطبہ کی جامعہ سے محدثین، فلسفی، ماہرین ریاضی دان اور علوم فلکیات کے ماہرین سے علم حاصل کیا۔ الادریسی کو سیاحت کا بہت شوق تھا۔ 

ادریسی نے جغرافیائی، سائنسی و علمی مہمات کا آغاز کیا اور سپین کے علاوہ شمالی افریقہ اور یورپ گھوما۔ اسے ان علاقوں کے جغرافیے کے بارے میں خاصی معلومات تھیں۔ اس نے ایک شاہکار کتاب میں زمین کے عام نقشوں کے علاوہ اس وقت کے دریاؤں، ساحلوں کی نشاندہی کی اور درمیانی فاصلوں کو بھی ظاہر کیا۔ اس کے بعد آنے والے لوگوں نے آپ کی کتابوں کے ترجمے مرتب کیے اور آج تک اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ الادریسی 1154ء میں دنیا کا نقشہ بھی بنایا جس میں دنیا کو موسم کے لحاظ سے بھی تقسیم کیا گیا۔ اس نقشے کو تاریخی اہمیت حاصل ہے۔ یہ عظیم سائنس دان و جغرافیہ دان 1165ء میں انتقال کر گیا۔

محمد اشرف


 

Post a Comment

0 Comments