سائنسی مطالعوں کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق
تیس ہزار سے زائد سائنسی مطالعے غلط ہو سکتے ہیں۔ نیدر لینڈ کی رادبود یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہزاروں تجربات میں استعمال کئے گئے 451 خلوی کاشت آلودہ ہو گئے ہیں۔ محققین نے تنبیہ کی ہے کہ حکام کی جانب سے غلط طور پر منظور کئے گئے ان تجربات سے بہت سے علاج غیر موثر ہو سکتے ہیں۔ آلودہ خلیات میں سے کچھ کی ابتدا 1951 سے ہوئی اور انہیں چھ سے زائد عشروں تک لیبارٹریز میں استعمال کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ مرتب کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ آلودہ خلیات کا استعمال تحقیقاتی ماحول میں اب بھی جاری ہے ، محققین نے تنبیہ کی ہے کہ اس مسئلے پر میڈیکل کمیونٹی کی جانب سے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
0 Comments