کیمیادان اور کیمیا میں نوبیل انعام یافتہ ہانز فِشر جرمنی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پہلے یونیورسٹی آف لاؤسانے اور پھر مربرگ یونیورسٹی سے کیمیا اور طب کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ابتدائی طور پر سیکنڈ میڈیکل کلینک میونخ اور فرسٹ کیمیکل انسٹی ٹیوٹ برلن میں کام کیا۔ 1913ء میں وہ میونخ میں فزیالوجیکل انسٹی ٹیوٹ میں لیکچرر اور 1916ء میں یونیورسٹی آف انسبروک میں پروفیسر مقرر ہوئے۔ اس کے بعد وہ یونیورسٹی آف ویانا گئے۔ 1921ء سے اپنی موت تک وہ ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ میں پروفیسر رہے۔ فِشر نے زیادہ تر سائنسی تحقیق خون کے قدرتی رنگوں، صفرا (جگر سے نکلنے والا مادہ) اور پودوں میں کلوروفل پر کی۔ انہوں نے خاص طور پر جسم میں پائے جانے والے اجزا بیلیروبِن اور ہائمن کی ترکیب پر اہم دریافتیں کیں جن پر انہیں 1930ء میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ دوسری عالمی جنگ کے آخری ایام میں اپنے انسٹی ٹیوٹ اور کام کی
0 Comments