پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ ’پی آر ایس ایس ون‘ نے خلاء میں پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے۔ ’پی آر ایس ایس ون ‘ کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا ذرائع کے مطابق پاکستان نے آج سیٹلائٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد صدر مملکت اور نگراں وزیر نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ صدر مملکت اور نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ اہم سنگ میل ملک کے 71 ویں جشن آزادی پر حاصل کیا گیا، سیٹلائٹ کا خلاء میں بھیجا جانا اور فعال ہونا خلائی انجینئرز کے اعتماد میں اضافہ کرے گا جبکہ سیٹلائٹ سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 9 جولائی کو سیٹلائٹ ’پی ایس ایس آرون ‘ اور ’پاک ٹیس اے ون ‘صبح 8 بجکر 57 منٹ پر چین سے لانچ کیے گئے جنہیں مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا تھا۔
0 Comments