Science

6/recent/ticker-posts

دلچسپ سائنسی حقائق : بحرِ اوقیانوس میں کتنے چمچ پانی ہو گا ؟

٭ بحرِ اوقیانوس میں کتنے چمچ پانی ہو گا۔ شاید تصور میں لانا محال ہو۔ لیکن پانی کے ایک چمچ میں اس سے آٹھ گنا زیادہ ایٹم پائے جاتے ہیں۔ ٭ جہاں تک جان کاری حاصل ہو چکی ہے، ہماری کائنات میں کم از کم ایک سو ارب کہکشائیں ہیں۔ ایک کہکشاں میں ایک سے 10 کھرب ستارے ہوتے ہیں۔ مِلکی وے کہکشاں میں زمین جیسے ایک سو ارب سیارے ہو سکتے ہیں۔ ٭ زمین کے اندر ایک پورا براعظم موجود ہے۔ یہ کوئی نئی دریافت نہیں۔ کچھ جیالوجسٹ اس بارے میں کئی سالوں سے دعویٰ کر رہے تھے۔ 

البتہ گزشتہ برس سائنس دانوں کی ایک ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کہ ’’زیلینڈیا‘‘ کو ایک ایسا براعظم تسلیم کر لیا جو زمین کے اندر ڈوب یا دھنس گیا ہے۔ ٭ پھیپھڑوں کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ صرف سانس لینے میں مدد کرتے ہیں۔ لیکن دراصل یہ خون بھی بناتے ہیں۔ میملز میں پایا جانے والا یہ عضو فی گھنٹہ ایک کروڑ پلیٹلٹس (خون کے خاص خلیے) بناتا ہے۔ ٭ کیلے میں پوٹاشیم ہوتی ہے جس میں وقت کے ساتھ ہلکی سی تابکاری پیدا ہوتی ہے۔ آپ تابکاری کے ڈر سے کیلے کھانا بند مت کر دیجیے گا کیونکہ کیلے کی تابکاری سے مرنے کے لیے آپ کو ایک نشست میں ایک کروڑ کیلے کھانے کی ضرورت ہو گی۔ کون کھائے اتنے کیلے!

ترجمہ: وردہ


 

Post a Comment

0 Comments