Science

6/recent/ticker-posts

سائنس و ٹیکنالوجی کی حیرت انگیز دنیا

ای میل روکنے کا نیا بٹن بعض اوقات ہم ای میل کرتے ہیں تو اس میں کوئی نہ
کوئی غلطی رہ جاتی ہے یا پھر ہم اس میں کچھ جملوں کا اضافہ کر کے ترمیم کرنا چاہتے ہیں، لیکن Send کرنے کے بعد ہم اس ای میل کو روک نہیں سکتے۔ بعض اوقات Send کی آپشن کلک کرنے کے بعد ہمیں کوئی ایسا لفظ نظر آ جاتا ہے کہ جو شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، لیکن ہمارے پاس اس کو روکنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا۔ گوگل نے Gmail کا اکائونٹ رکھنے والے اپنے صارفین کے لیے Unsend کا بٹن متعارف کروایا، جس کے ذریعے آپ ارادہ بدلنے پر اپنی ای میل کو روک سکتے ہیں۔ گوگل نے یہ فیچر اپنے آئی فون ایپ میں شامل کیا ہے اور یہ بھیجی گئی ای میل کو صرف 5 سیکنڈ کے اندراندر روک سکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈیسک ٹاپ سے ای میل کرنے والوں کے لیے پیغام کو روکنے کے لیے 30 سیکنڈ کا وقت رکھنے کی آپشن بھی دی گئی ہے۔

تین کروڑ روپے کا ہیک نہ ہونے والا فون سسٹم
ہیک نہ ہونے والے جدید سمارٹ فونز بننا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے لیے تین کروڑ روپے کی لاگت سے نئی ٹیکنالوجی کا حامل فون سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔سائبر حملوں سے بچائو کے لیے یہ انٹرنل نیٹ ورک سسٹم بنایا ہے، اس سے منسلک ہونے کے باعث سمارٹ فونز ہیک نہیں کیے جا سکیں گے۔ بعض ممالک میں فوج کو ائیرمین سے لے کر آفیسرز تک یہ ہی سمارٹ فونز دئیے جائیںگے تا کہ کسی بھی قسم کی حساس معلومات کو ریکارڈ یا موبائل کو ہیک نہ کیا جا سکے۔

ذکا وائرس سے بچائو
ذکا وائرس کے متاثرہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی ذکا وائرس کی وبا نے برازیل سمیت کئی ممالک کو پچھلے کچھ ماہ تک اپنی لپیٹ میں لیے رکھا اور اس کے متاثرین میں درجنوں نومولود بھی شامل ہیں جو کہ ماں کے پیٹ میں ہی اس وائرس کاشکار بن گئے۔ امریکی ماہرین نے متاثرہ حاملہ مائوں کو اس کے اثرات سے بچانے کے لیے غیر طبی تھراپی سے علاج کا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ ذکا وائرس نومولود کے دماغ کو متاثر کرتا ہے، اس لیے اینٹی باڈی تھراپی کے ذریعے ماں اور بچوں کے خون کے خلیوں کے بہائو کو اس وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

چین کا بڑا افلاک نما
چین کے شہر شنگھائی کے ضلع پیوڈنگ میں ایک بڑا افلاک نما بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس کو دیکھنے کے لیے آنے والے اپنے آپ کو ستاروں اور سیاروں میں گھرا محسوس کریں گے۔ یہ عمارت 38,164 سکوئر میٹرپر مشتمل ہو گی، جس میں ایک شمسی ٹاور اور نوجوانوں کے مشاہدے کے لیے تجربہ گاہ بھی بنائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین اسے 2020ء تک کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس عمارت میں بارش کے پانی کو قابل استعمال بنانے اور توانائی کو پھر سے قابل تجدید کرنے کی ٹیکنالوجی بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہو گی۔ منتظمین کے مطابق لوگ اس کے ذریعے ستاروں کو دیکھ سکیں گے اور کائنات کے وجود کے مفروضوں کو سمجھنے میں آسانی ملے گی۔

امریکی افواج کے لیے برقی دماغ امریکی فوجی سائنسدانوں نے عسکری اہلکاروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے برقی دماغ کے استعمال کا تجربہ کیا ہے، جوکہ خصوصی طور پر فضائی عملے ، ڈرون آپریٹرز اور مسلح فوجیوں کی مہارت میں اضافی کرے گا۔ کام کے انتہائی دبائو کے اوقات میں مرد و خواتین فوجیوں کے دماغ میں برقی لہروں کی مدد سے ان کی توجہ عسکری امور پر بنائے رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل فوجیوں کو دماغی طور پر چاک و چوبند رہنے کے لیے ادویات دی جاتی ہیں ،جوکہ صحت پر برااثر بھی ڈالتی ہیں، لہٰذا امریکی عسکری سائنسدانوں کی جانب سے اہلکاروں کودماغی طور پر تروتازہ رکھنے کیلیے برقی دماغ کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

آن لائن ڈیٹا سے چھیڑخانی روکنے کامنصوبہ
ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ آن لائن سسٹم سے چھیڑ خوانی بہت سے ممالک کی معیشت کو مہنگی پڑ رہی ہے اورترقی یافتہ ممالک کو حفاظتی اقدامات کے طور پرڈیٹا آڈٹ اور تحقیقات کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ حال ہی میں 30 لاکھ اے ٹی ایم کارڈز ہولڈر متاثر ہوئے، ان کو اس مسئلے سے آئندہ بچانے کے لیے ایک ملک کے بینکنگ سیکٹر کو کروڑوں خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق اداروں کو نہ صرف سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے خطیر رقم لگانا پڑ رہی ہے بلکہ متاثر ہونیوالے صارف بھی پھر کمپنی کی سروسز سے کنارہ کر لیتے ہیں، جس کے باعث بزنس مارکیٹ بھی خراب ہوتی ہے۔ ڈیٹا کی چوری کا تناسب بڑھنے سے معیشت کو ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیز اور بینکنگ سیکٹر کی جانب سے منصوبہ بنایا جا رہا ہے، تا کہ اس چھیڑ خانی کو روکا جا سکے۔

عمیرلطیف

Post a Comment

0 Comments